• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امت مسلمہ کا انتشار‘ طاغوتی قوتوں کا اتحاد شرم ناک ہے، شجاع الدین شیخ

ملتان (سٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کا انتشار جب کہ طاغوتی قوتوں کا متحد ہونا شرم ناک ہے،اہل اسلام اللہ تعالیٰ سے بے وفائی کے باعث تباہی و بربادی کا شکار ہیں، ان خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو مسلم ممالک کے پاس افرادی قوت کی کمی ہے اور نہ ہی اسلحہ و ٹیکنالوجی کی لیکن اس کے باوجود وہ آپس کی ناچاقی کا شکار ہیں جبکہ دشمن متحد ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر آج مسلم ممالک قرآن و سنت کی طرف لوٹ آئیںاور اپنے اصل دشمنوں کو پہچان کر آپس کی لڑائیاں ختم کریں تو اللہ تعالیٰ کی مدد ان کے شامل حال ہوگی۔
ملتان سے مزید