ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس اور شہریوں پر فائرنگ، منشیات فروشی اور اغوا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، مخدوم رشید پولیس نے ملزم ممتاز شاہ سے 20لیٹر شراب، ملزم زاہد حسین سے 20لیٹر شراب، سیتل ماڑی پولیس نے ملزم کامران سے 1560گرام آئس، بدھلہ سنت پولیس نے ملزم ندیم سے 5لیٹر شراب، بی زیڈ پولیس نے ملزم ذیشان سے 20لیٹر شراب، چہلیک پولیس نے ملزم اختر سے 1100گرام ہیروئن اور ممتاز آباد پولیس نے ملزم ساجد علی سے 1080گرام آئس برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، تھانہ صدر پولیس نے استاد کی 10سالہ شاگرد سے بدفعلی کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ، تھانہ بدھلہ سنت پولیس نے دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ شاہ شمس پولیس نے پولیس پر فائرنگ اورساتھی کو زخمی کرنے کے الزام میں دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، زخمی ملزم ساجد علی عرف بھولا سے 1080گرام آئس اور پسٹل بھی برآمد کرلیا گیا، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 4افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ کپ پولیس نے فائرنگ کر کے شہریوں کو زخمی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کیلئے بوگس چیک دینے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے‘ نوسربازی کے مختلف واقعات میں نقدی سے محروم ہونے کے الزام میں پولیس نےعورتوں سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے ،تھانہ سٹی شجاع آباد پولیس نے سپرے پینے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،تھانہ صدر پولیس نے خاتون پر تشدد کرکے حمل ضائع کرنے کے الزام میں سسرالیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ بی زیڈ پولیس نے کم عمر بچی سے غیر اخلاقی حرکات کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ مظفر آباد پولیس نے حادثہ میں شہری کے جاں بحق ہونے کے الزام میں نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جب کہ اسی تھانے کی پولیس نے پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔