ملتان (سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان کی ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے مذہبی ہم آہنگی بارے مسیحی اور ہندو ملازمین میں کیش ایوارڈز تقسیم کیے گئے،تفصیلات کے مطابق عیسائی برادری کے تہوار ایسٹر (5 اپریل) کے موقع پر مسیحی ملازمین کو خصوصی طور پر کیش ایوارڈ بطور تحفہ پیش کیا گیا، اسی طرح ہندو ملازمین کو ان کے مذہبی تہوار ہولی کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہوئے نقد انعامات سے نوازا گیا، اس موقع پر ملتان بورڈ کے اقلیتی ملازمین نے ایمپلائز یونین کے صدر ملک نثار جنرل سیکرٹری شیخ عمران او ر پوری ٹیم کی کاکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام نے نہ صرف ان کی خوشیوں کو دوبالا کیا بلکہ ادارے میں باہمی احترام، محبت اور یگانگت کے جذبے کو بھی فروغ دیا ہے۔