ملتان (سٹاف رپورٹر) بستی ملوک کے علاقے میں ٹریفک حادثہ میں میاں بیوی شدید زخمی، تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل، تفصیل کے مطابق محمد اقبال اپنی بیوی نسرین بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر جارہے تھے کہ سامنے سے آنے والا ٹرک کی ٹکر سے دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ریسکیو1122نے علاج معالجہ کیلئے تشویشنا ک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک ڈرائیور کیخلاف کارروائی شروع کردی۔