ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ مظفر آباد نے مویشی چوری کی وارداتوں میں مطلوب بلال عرف بلالی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کر کے 6لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی اور 50ہزار روپے نقدی برآمد کرلی، 6 مقدمات کا سراغ لگا لیا گیا، ملزمان نے دوران تفتیش مویشی چوری کی وارداتوں کے 6 مقدمات کا انکشاف کیا، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 9ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، تھانہ بی زیڈ پولیس نے ملزمہ شکیلہ سے 10لیٹر شراب، ڈی ایچ اے پولیس نے ملزم مبین سے 560گرام چرس، صدر پولیس نے ملزم ہاشم سے 20لیٹر شراب، ملزم عظمت سے 20لیٹر شراب ،مخدوم رشید پولیس نے ملزم قیصر گل سے 20لیٹر شراب، سٹی جلالپور پولیس نے ملزم رمیض سے 20لیٹر شراب ،بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم عبدالرافع سے 30لیٹر شراب، کینٹ پولیس نے ملزم ریاض سے 1160گرام آئس اور شاہ شمس پولیس نے ملزم عبدالرحمان عرف مانی سے 30لیٹر شراب برآمد کرلی ،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،شاہ رکن عالم پولیس نے سود خوری کے الزام میں تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ مخدوم رشید پولیس نے سرکاری سولنگ کو اکھاڑ کر اینٹیں اٹھانے کے الزام میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں دو نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ چہلیک پولیس نے شہری کو بوگس چیک دینے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے جب کہ تھانہ مخدوم رشید پولیس نے ڈویلپمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔