ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کے مختلف واقعات میں شہری نقدی، طلائی زیورا ت، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، تفصیل کے مطابق تھانہ مظفر آباد پولیس کو چھوٹی نہر سے عبدالرشید نے اطلاع دی کہ نامعلوم مسلح ملزمان اس کے گھر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر 10لاکھ روپے نقدی، پانچ تولہ طلائی زیورات، دو موٹرسائیکلیں، پانچ موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے محلہ غوث آباد میں محمد اسلم کو ڈاکوؤں نے 30ہزار روپے اور موبائل فون سے محروم کر دیا، تھانہ چہلیک کے علاقے میں پولیس لائن کے قریب محمد عامر سے تین مسلح ملزمان 42ہزار روپے، طلائی چین اور موبائل چھین کر لے گئے، تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں کاشف صدیق کے سٹور سے نامعلوم ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپے اور باڈی سپرے لوٹ کر رفوچکر ہوگئے جب کہ قطب پور پولیس کو بستی دائرہ سے محمد عمران نے بتایا کہ گھر سے باہر گئے ہوئے تھے کہ نامعلوم چور گھر میں داخل ہوکر 30ہزار روپے، دوتولہ زیورات اور ایل ای ڈی چوری کرکے فرار ہوگئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے محمد عاشر سے ڈاکو نقدی اورموبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں امجد انجم سے ڈاکوؤں نے موبائل فون چھین لیا، تھانہ نیوملتان کے علاقے میں قمرالزمان سے ڈاکو نقدی لے گئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں عبدالحمید سے ڈاکو نقدی اورموٹر سائیکل چھین کر لے گئے، تھانہ گلگشت کے علاقے میں اعظم سے مسلح ملزمان نے موبائل چھین لیا، تھانہ کوتوالی کے علاقے میں ولید سے ڈاکوؤں نے 25ہزار روپے اور ملبوسات لوٹ لیے، تھانہ صدر کے علاقے میں عارف کے گھر سے تین ڈاکو نقدی ،زیورات اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ قطب پور کے علاقے میں پرویز مسیح سے جھپٹا مارکر موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں زکریا سے ڈاکوؤں نے 20ہزار روپے اور موبائل فونز چھین لیے جب کہ تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں عادل کی موٹرسائیکل، صدر شجاع آباد سے تنویر کا پمپ ،محمد علی کی بکریاں، راجہ رام کے علاقے میں مجاہد کا لوہا، رفیق احمد کا ٹرانسفارمر وغیرہ ،سٹی جلالپور کے علاقے میں اختر کے ٹی آر گاڈر ،صدر جلالپور کے علاقے میں عبدالصمد کی موٹرسائیکل، محمد بلال کا سامان، نیوملتان کے علاقے میں عرفان ، آصف ،شاہ رکن عالم کے علاقے میں عثمان خالد ،سیتل ماڑی کے علاقے میں مریم صدیقی کے موبائل فونز ،معاویہ کی نقدی و کاپر، گلگشت کے علاقے میں شیراز کی نقدی 1لاکھ 52ہزار ،زین کی موٹرسائیکل، مریم کا موبائل فون، ڈی ایچ اے کے علاقے میں نسیم کا میٹر بجلی، قادر پورراں کے علاقے میں آصف کا ٹرانسفارمر، کینٹ کے علاقے میں محمد مدنی ،ظفر اقبال ،جلیل آباد کے علاقے میں زاہد کی نقدی ،موبائل ،ریال ودرہم ،چہلیک کے علاقے میں مغیث،شیخ محمد کی موٹرسائیکلیں، غلام مرتضی ٰکی موٹر وغیرہ، قطب پور کے علاقے میں نوید کریم کا موبائل فون، عادل علی کا کیمرا اور شاہ شمس کے علاقے میں نزاکت علی کی نقدی 3لاکھ 20ہزار سگریٹ وغیرہ چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔