ملتان (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب کے اجلاس میں انجمن تاجران جنرل بس سٹینڈ کے چیئرمین اور معروف ٹرانسپورٹر رہنما رانا محمد اصغر اور انجمن تاجران کپڑا مارکیٹ سمیجہ آباد کے صدر چوہدری محمد علی کو نائب صدور جب کہ خانیوال سے سلیم پراچہ کو جوائنٹ سیکرٹری جنوبی پنجاب نامزد کیے جانے کے نوٹیفیکیشن تقسیم کیے گئے،اس موقع پر بزرگ تاجر رہنما و چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق‘ صدر جنوبی پنجاب چیمبر آف سمال ٹریڈرز چوہدری طارق کریم، جنرل سیکرٹری شیخ عامر سلیم، چیئرمین مرزا اعجاز علی، خانیوال کے صدر شیخ اکمل اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے، خواجہ محمد شفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنوبی پنجاب کے تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور نئی نامزدگیاں تنظیم کو مزید فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔