ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکااور اسرائیل کو خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار قرار دے دیا،انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ مسلم ریاستوں میں فرقہ واریت، لسانیت، تعصب اور گروہ بندی کو فروغ دے کر انہیں کمزور کرنے کی سازش کی، تاکہ اسلامی دنیا متحد نہ ہو سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف آرگنائزر ملک عامر وینس، ڈویژنل صدر خواجہ ندیم مدنی صدیقی، سید منور شاہ، محمد ظہیر الیاس، سید آصف شاہ، چوہدری طالب علی آرائیں‘ محمد اسلم انصاری و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا، انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا ایران کے ساتھ جاری کشیدگی میں ناکامی کے بعد ایک نئی حکمت عملی کے تحت مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازش کر سکتا ہے، جس سے پوری امت کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔