• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کی خالی اسامیوں کو مشتہر کرنے کا خیر مقدم

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف بلوچستان کے رہنماؤں نے اس امر کا خیرمقدم کیا ہے کہ اساتذہ کی خالی آسامیوں کو مشتہر کرنے کا ان کا دیرینہ مطالبہ گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے ذریعے تسلیم کر لیا گیا ہےایسوسی ایشن کے مطابق یہ پیش رفت نہ صرف اساتذہ برادری کے لیے اطمینان کا باعث ہے بلکہ جامعہ میں انتظامی سنجیدگی کی جانب ایک مثبت قدم بھی ہے ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ وہ کافی عرصے سے اس اہم مسئلے کی نشاندہی کرتی آرہی تھی تاہم اس عمل میں مسلسل تاخیر ہوئی اب جو پیش رفت ہوئی ہے وہ خوش آئند ہے سرکلر پر بلا تاخیر اور مکمل طور پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے بھرتی و سلیکشن کا شفاف عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید