• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادریونیورسٹی کو ایم ایس کیمسٹری پروگرام کے لیے این او سی جاری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف گوادر کو ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت ایم ایس کیمسٹری پروگرام کے اجرا کے لیے باقاعدہ این او سی جاری کردیا گیا ۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق یہ منظوری جامعہ کی تعلیمی ترقی میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے متعلقہ فیکلٹی ممبران ڈاکٹر محب اللہ (اسسٹنٹ پروفیسر، پی ایچ ڈی کیمسٹری) اور ڈاکٹر عبداللہ (اسسٹنٹ پروفیسر، پی ایچ ڈی اینالیٹیکل کیمسٹری) پروگرام کے آغاز میں کلیدی کردار ادا کریں گے ۔ ترجمان نے کہا کہ یہ پیش رفت علاقے کے گریجویٹس کے لیے نہایت خوش آئند ہے اب انہیں کیمسٹری کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے دیگر شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا ۔ ترجمان کے مطابق یونیورسٹی آف گوادر نے اپنے قیام کے محض چار سال کے مختصر عرصے میں دوسرا ایم ایس پروگرام شروع کیا ہے جو ادارے کی قلیل مدت میں تیز رفتار ترقی کا واضح ثبوت ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور پرووائس چانسلر ڈاکٹر منظور احمد نے اس کامیابی پر شعبہ کیمسٹری ، فیکلٹی ممبران اور انتظامیہ کو مبارکباد دی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید