• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل خانہ جات کے 20 غیر حاضر ملازمین کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا نوٹس

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے محکمہ جیل خانہ جات کے غیر حاضر 20 ملازمین کو ایک ہفتہ میں ڈیوٹی پر حاضرنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کے 20 ملازمین عرصہ دراز سے غیر حاضر ہیں، غیر حاضر ملازمین میں 15وارڈرز،1,اسٹور کیپر اور1 نائب قاصد ، 2میٹرن اور 1 لیڈی ہیلتھ وزیٹر بھی عرصہ دراز سے غیر حاضر ہیں جبکہ سنٹرل جیل خضدار کا ایک نائب قاصد2021سے غیر حاضر ہے ،جبکہ دیگر ملازمین بھی ایک تاچار سال ڈیوٹی پر نہیں آئے ہیں۔محکمہ جیل نے غیر حاضر عملے کو حتمی شو کاز نوٹسز جاری کردئیے ایک ہفتہ میں ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والوں کو ملازمت سے برطرف کرد یا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید