کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کی اہم شاہراہوں گلی محلوں میں تجاوزات قائم ، پتھارے داروں کاقبضہ بھی برقرار ،شہر میں بد ترین ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا شہری عاجز آگئے تفصیلات کے مطابق شہر کے وسطی و نواحی علاقوں کی اہم سڑکوں مسجد روڈ، فاطمہ جناح روڈ، پٹیل روڈ، آرچر روڈ،پرنس روڈ،شاوکشاروڈ،گوردت سنگھ روڈ، میکانگی روڈ، آرٹ سکول روڈ، کواری روڈ، سرکی روڈ،کاسی روڈ، عین الدین اسٹریٹ،فیض محمد روڈاورڈبل روڈپر ریڑھی بانوں شورومز مالکان دکانداروں پتھارے داروں نے قبضہ کررکھا ہے جبکہ رہی سہی کسر غیر قانونی پارکنگ نے پوری کررکھی ہے جس کی وجہ سے دن بھر شہر میں ٹریفک جام رہتی ہے پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا ہےشہر بھر میں ریڑھی بانوں موٹرسائیکل شورومز مالکان دکانداروں پتھارے داروں کا قبضہ ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے وسطی علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں لیکن اس کا نوٹس نہیں لیا جارہا انہوں نے مطالبہ کیا کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن کیاجائے۔