کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) عوامی ورکرزپارٹی بلوچستان نے ایشائی ممالک کی ترقی اور امن پر امریکی سامراج اور اس کے حواری اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل فوری طور پر حملے بند کردیںعوامی ورکرز پارٹی بلوچستان کے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ایشیائی ممالک طویل تعطل کے بعد امن اور ترقی کی راہ پر پیش رفت کررہے ہیں مغربی قوتوں خاص طور پر امریکی سامراج کو یہ قبول نہیں کیونکہ ان کی صدیوں کی بالادستی خاک میں مل رہی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی شروع دن سے ہی سامراجاور استعمارکی مخالف رہی ہے خطےمیں امریکہ کی دہشتگردی تسلیم نہیں کی جائے گی۔