• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپنی روڈ اور گردونواح میں صفائی کی صورتحال ناگفتہ بہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) اسپنی روڈ اور گردونواح میں صفائی کی صورتحال ناگفتہ بہ ہوگئی نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہے ہر طرف کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے شدید بدبو اور تعفن پھیل رہاہے جبکہ نکاسی آب کا نظام بھی انتہائی ناقص ہے نالیوں میں کچرہ پھنس جانے کی وجہ سے گندا پانی سارا دن سڑکوں پر بہتا رہتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں بالخصوص خواتین اور بچوں کا پیدل چلنا بھی محال ہو کر رہ گیا ہے اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور مذکورہ علاقے میں صفائی کی صورتحال بہتر اور نکاسی آب کا نظام درست کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید