کوئٹہ(پ ر)تحریک انصاف کے رہنماحاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے ایک بیان میںکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادے قاسم خان کا جنیوامیںاقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے تاریخی خطاب سے حکمران بوکھلااٹھے۔انہوںنے اپنے والد عمران خان کی زندگی کو لاحق خطرات کے حوالے سے بات کی مگر حکومتی وزراءان کاخطاب سنے بغیرپروپیگنڈے کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومتی وزراءکا یہ کہنا کہ قاسم خان نے یورپی یونین سے پاکستان سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لینے کامطالبہ کیا ہے یہ سراسرلغواورگمراہ کن پروپیگنڈہ ہے۔ اس طرح کسی کے کہہ دینے سے جی ایس پی پلس واپس نہیںلیاجاتا بلکہ یورپی یونین نے حکومت کو جو27نکات دئیے تھے، حکومت ان پر عمل کرنے میںناکام ہورہی ہے۔