کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحٰق بلوچ سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع کوئٹہ کے وفد نے صدر ڈاکٹر نادر خان اچکزئی کی قیادت میں ملاقات کیوفد میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شعیب بلوچ ، صدر منتخب ڈاکٹر وزیر احمد ، سیکرٹری فیلڈ آپریشن ڈاکڑ طاہرہ زہری ، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر فیاض مستوئی اور کونسلر ڈاکٹر طارق بلوچ شامل تھےوفد نے ڈاکٹر اسحٰق بلوچ کو ڈاکٹروں کو درپیش مسائل سے آگاہ اور انہیں بحیثیت مجموعی شعبہ صحت کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز پیش کیں اس موقع پر ڈاکٹر اسحٰق بلوچ نے کہا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹروں کا مستند پلیٹ فارم ہےانہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے ڈاکٹروںکے مسائل کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے انہوں نے یقین دہانی کی ہے کہ ڈاکٹروں کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے امید ہے کہ محکمہ صحت کے حکام کے ڈاکٹروں کی تجاویز اور سفارشات پر غور کریںگے تاکہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم ہوسکیں۔