• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو عالمی بینک سے 10 ارب 70 کروڑ روپے کا قرضہ ملنے کا امکان

کراچی (این این آئی)پاکستان کوعالمی بینک سے 10ارب 70کروڑ روپے کا نیا قرضہ ملنے کا امکان ہے، 38 کروڑ ڈالر کے مساوی یہ رقم توانائی منصوبے پر خرچ کی جائے گی،دستاویز کے مطابق منصوبے میں ایشین انفراسٹریکچر بینک اوراسلامی ترقیاتی بینک بھی معاونت فراہم کریں گے،عالمی بینک نے پاکستان میں بلوں کی کم وصولی،سسٹم نقصانات اور ٹرانسمیشن رکاوٹوں کی نشاندہی بھی کردی۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان کا پاور سیکٹربجلی چوری سمیت بڑے مسائل کا شکارہے، پاور سیکٹر کے منصوبے کی مجموعی مالیت تقریبا 70 کروڑ ڈالرہے،مٹیاری سے رحیم یارخان تک 500 کے وی کی بڑی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کامنصوبہ شامل ہے،مجوزہ منصوبہ 2026 سے 2035 پرمحیط 10 سال کے پروگرام کا حصہ ہے،بجلی کے نظام میں بہتری،بیٹری اسٹوریج اورنئی ٹرانسمیشن لائن منصوبے کا حصہ ہے،این ٹی ڈی سی میں اصلاحات کے لیے تکنیکی معاونت بھی دی جائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید