• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں بڑی آنت کے کینسر سے متعلق آگاہی ریلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے وارڈ 7کے اشتراک سے بڑی آنت کے کینسر سے متعلق ایک آگاہی ریلی منعقد کی گئی۔ اس میں اساتذہ، ڈاکٹرز، طلبہ اور عملے نے بھرپور شرکت کی۔ اس سرگرمی کا مقصد عوام میں اس بیماری سے بچاؤ، بروقت تشخیص اور آگاہی کو فروغ دینا تھا۔ یہ تقریب وائس چانسلر پروفیسر پروفیسر امجد سراج میمن کی سرپرستی میں منعقد ہوئی، جنہوں نے طبی تعلیم اور عوامی صحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ ریلی کا آغاز جے ایس ایم یو سے ہوا اور وارڈ 7 تک واک کی صورت میں جاری رہی۔

ملک بھر سے سے مزید