• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے، ترقی پانے والے 8 افسران کیلئے رینک پننگ تقریب کا انعقاد

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے کراچی زون کے ترقی پانے والے 8 افسران کے لیے رینک پننگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ترقی اور رینک پننگ تقریب کا انعقاد ڈائریکٹر کراچی زون کی جانب سے کیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ مجاہد اکبر نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے دوران افسران کو نئے عہدوں کے رینک لگائے گئے۔ اعلیٰ افسران نے ترقی پانے والوں کو مبارکباد دی۔ ڈائریکٹر کراچی زون نے افسران کو پیشہ ورانہ فرائض مزید احسن طریقے سے انجام دینے کی ہدایت کی اور افسران کی حوصلہ افزائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملک بھر سے سے مزید