• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسد ابن حسن) انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے ادارے کے اعلیٰ افسران کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ تبادلہ شدہ افسران میں گریڈ19کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور گریڈ18کے سپرٹینڈنٹ پولیس شامل ہیں۔ تبادلہ شدہ افسران میں ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو ڈسٹرکٹ بدین میں، ساجد عامر سدوزئی کا ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ میں، عامر سعود کا ڈسٹرکٹ خیرپور میں، صدام حسین کا ڈسٹرکٹ دادو میں، تنویر احمد طاہر کا بطور اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل اسٹیبلشمنٹ سی پی او، قمر رضا جسکانی کا اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل لیگل سی پی او، محمد شعیب کا تھرپارکر سی پی او اور ایس پی خیرپور فدا حسین شاہ کھوکراپار کے ایس پی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید