لاہور( جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے عالیہ حمزہ کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ عالیہ حمزہ اپنی فیملی سے ملاقات کےلیے آئی تھیں کہ اسی دوران پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ اس کارروائی کے دوران علاقے میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کیے گئے، قریبی سڑکوں پر آمد و رفت بھی جزوی طور پر محدود کردی گئی تھی۔