• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹی جیٹی پل کے قریب مزدا بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیٹی جیٹی پل کے قریب مزدا بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کمسن اور نوعمر بچوں سمیت 8افراد زخمی ہوگئے ۔حادثے کی اطلاع پر ڈاکس پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی شناخت 13 سالہ حذیفہ اس کا چھوٹا بھائی 12 سالہ جلال ولد ذوالفقار علی ، 11 سالہ حمیر ابراہیم ، 10 سالہ منظور ، 10 سالہ محمود ، 45 سالہ جہانزیب، 8 سالہ شایان اور 7 سالہ ایان شامل ہیں ۔
ملک بھر سے سے مزید