کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی کے شہری علاقوں میں خربوزہ 50، 70اور کہیں 80روپے فروخت ہو رہا ہے۔ ایسے میں پنجاب میں آلو کی بے وقتی کے بعد سندھ میں خربوزے کے کاشت کار بدحال ہوکر رہ گئے ہیں۔ گزشتہ روز سندھ کی فروٹ منڈیوں میں خربوزے کی 18 کلو گرام کی بیٹی اوسط 300 روپے تک فروخت ہوئی ہے، منڈی میں خربوزے کی اوسط قیمت 16 روپے فی کلو ہے جبکہ اسے شہر پہنچا کر منافع خور انتہائی مہنگے داموں بیچ رہے ہیں۔