• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے جنگ میں کامیاب سفارت کاری ثابت کردی، ضیاء عباس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا جنگ بندی معاہدے میں چین اور روس کو بھی ضامن کے طور پر شامل کیا جائے،پاکستان نے اس جنگ میں مثبت کردار ادا کر کے اپنی کامیاب سفارت کاری کو ثابت کردیا ہے جس نے روایتی دشمن بھارت میں کہرام برپا کردیا ہے،یہ سفارت کاری دنیا میں پاکستان کے بہتر امیج کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ حالیہ برسوں میں اسرائیل اور امریکا نے دنیا میں خود کو جس ظالم کے روپ میں پیش کیا ہے، جس نے فلسطین، وینزویلا اور ایران کی خود مختاری کو چیلنج کیا،غزہ میں جس طرح بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا ۔

ملک بھر سے سے مزید