کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت کی پہلی لائف انشورنس کمپنی قائم ،ایس ای سی پی نے پہلی صوبائی سرکاری زندگی بیمہ کمپنی کو لائسنس جاری کر دیا،تفصیلات کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پاکستان کی پہلی صوبائی حکومت کی ملکیت پنجاب لائف انشورنس کمپنی کو لائسنس جاری کر دیا ہے۔ ایس ای سی پی کو جمع کروائے گئے بزنس پلان کے مطابق حکومت پنجاب اس کمپنی کے ذریعے اپنے صحت سہولت پراگرام کو مؤثر انداز میں خود چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔