کراچی( افضل ندیم ڈوگر )مشرق وسطی میں ایران، امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کو ایک مہینہ پورا ہو گیا ہے۔ ایسے میں دنیا بھر سے مشرق وسطی کی 94 ہزار پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق پاکستان سے جمعہ کو مشرق وسطی کے ممالک کی 54 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ پاکستان میں 30 دنوں میں مجموعی منسوخی 2566 رپورٹ ہوئی ہے۔ جمعہ کو کراچی سے 12 لاہور سے 14 اسلام اباد 12 ملتان 6 اور پشاور سے 10 پروازیں منسوخ کی گئیں۔