• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنی خرابی پر استنبول کراچی کی غیر ملکی پرواز کی مسقط لینڈنگ

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) استنبول سے کراچی کی پرواز کو جمعہ کو فنی خرابی پر مسقط اتارا گیا۔ ترکیہ کی کم لاگت کی ایئر لائن کی پرواز پی سی 130 کراچی آتے ہوئے امارات کی فضائی حدود میں دبئی کے قریب تھی کہ ایئربس اے 320طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔ اے ٹی سی کی ہدایت پر طیارے نے بحفاظت مسقط لینڈنگ کی۔ مسافروں کو لاؤنج منتقل کردیا گیا۔ پرواز نے صبح 4 بجے کراچی پہنچنا تھا مگر طیارہ تبدیل کرکے مسافروں کو 9 گھنٹے بعد کراچی پہنچایا گیا۔ صبح 6 بجے کیلئے شیڈول پرواز پی سی 131 دوپہر ڈھائی بجے استنبول کیلئے روانہ ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید