• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کو بڑی حد تک ختم کردیا، اب سعودیہ اسرائیل کو تسلیم کرلے، ٹرمپ

کراچی (رفیق مانگٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میامی میں سعودی ویلتھ فنڈ کے زیرِ اہتمام انویسمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کو بڑی حد تک ختم کردیا گیا ہے ، انہوں نے سعودی عرب پر زور دیا کہ وہ اب اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لاکر ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہو، انہوں نے کہا کہ ایران کی طاقت کمزور ہو چکی ہے اور خطے کا مستقبل کبھی اتنا روشن نہیں رہا، نیٹو کاغذی شیر ہے، ہو سکتا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہم بھی نیٹو کی مدد نہ کریں، صرف اسرائیل نہیں پورے مشرق وسطیٰ کو بچایا، ایران کا جوہری خطرہ ختم ، معاشی بوم شروع ہوگا۔امریکی ٹی وی بلوم برگ اور دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےسعودی عرب سے ابراہیمی(ابراہم) معاہدوں میں شامل ہونے کی اپیل کی۔ ٹرمپ نے میامی میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو پرائیورٹی سمٹ میں کہامشرقِ وسطیٰ تبدیل ہو جائے گا۔ ہم نے ابراہیمی معاہدے کئے تھے۔ مجھے امید ہے کہ آپ آخرکار ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ماضی میں ان معاہدوں میں شامل ہونے کے حوالے سے ہچکچاتے رہے تھے۔ وہ معاہدے جو ان کی پہلی مدت میں اسرائیل اور کچھ مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لائے تھے۔

اہم خبریں سے مزید