• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک آف امریکا نے ایپسٹین متاثرین مقدمے کو 20 ارب روپے میں طے کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک)بینک آف امریکہ نے ایپسٹین متاثرین مقدمے کو20 ارب روپے (72.5ملین ڈالر )میں طے کر لیا۔ مقدمے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بینک نے ایپسٹین اکاؤنٹس کےغلط استعمال کو نظر انداز کیا،جس سے لڑکیوں کے استحصال میں مدد ملی۔ جے پی مورگن اور ڈوئچے بینک نے بھی قبل ازیں اسی نوعیت کے مقدمات میں اربوں ڈالر ادا کیے تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بینک آف امریکہ نے جیفری ایپسٹین کے جنسی زیادتی کے متاثرین کی طرف سے دائر کردہ مقدمے کو 72.5 ملین ڈالر میں طے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مقدمے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بینک نے ایپسٹین کے اکاؤنٹس کے استعمال میں ممکنہ خطرات کو نظر انداز کیا، جس سے نوجوان خواتین کے ساتھ اس کے استحصال میں مدد ملی۔ یہ ثالثی متاثرین کو 2008 سے 2019 کے دوران ہونے والی زیادتیوں کے لیے مالی معاوضہ فراہم کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید