• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایران کو سنجیدہ مذاکرات پر آمادہ کر سکتا ہے، سابق سفیر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق سفیر عمران علی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کو سنجیدہ مذاکرات پر آمادہ کر سکتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ اداروں کی بجائے ناتجربہ کار مشیروں پر انحصار کرتے ہیں جس سے فیصلوں میں غلطیوں کا امکان بڑھ گیا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ ‘ میں میزبان سلیم صافی نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ ٹرمپ کے بیانات اور وعدوں کو کوئی سنجیدہ نہیں لیتا ۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغام میں میزبان سلیم صافی نے کہا کہ بدقسمتی سے امریکی صدر ٹرمپ کی حرکتیں صرف زبانی بیانات تک محدود نہیں ہے بلکہ عملی طور پر وہ ایسے اقدامات اٹھاتے ہیں جس سے اُن کا مسخرہ پن ظاہر ہوتا ہے۔ سابق سفیر عمران علی نے کہا کہ یہ ناقابل فہم بات ہے کہ امریکہ کا صدر کسی چھوٹے ملک کے جھانسے میں آجائے لیکن یہاں ایسا ہوا ہے اور دونوں ممالک کی انٹیلی جنس نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔ ٹرمپ اداروں پر بھروسہ نہیں کرتے ان کے ارد گرد جو پانچ چھ لوگ ہیں جو زیادہ تجزیہ کار بھی نہیں ہیں ان کی بات سنتے ہیں اور نظریاتی طور پر اسرائیل سے متاثر بھی ہیں اس لئے اسرائیل کا کام آسان ہوگیا تھا۔ یہ بات بھی کسی حد تک درست ہے کہ امریکہ اسرائیل سے ایک حد تک مخالفت کرسکتا ہے اور اسرائیل کے خلاف جانا آسان نہیں ہے۔ تاہم امریکہ میں اس جنگ کو لے کر اسرائیل کی مخالفت نظر آنا شروع ہوگئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید