• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے ساتھ تمام مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں، افغان وزیر خارجہ

کابل( نیوز ڈیسک)افغانستان میں طالبان رجیم کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغانستان بطور ہمسایہ ملک چاہتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مسائل بات چیت اور افہام وتفہیم کے ذریعے حل کئے جائیں،افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولوی امیر خان متقی نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید ال نہیان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔اعلامیے کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے درمیان صورتحال کے حوالے سے امیر خان متقی کا کہنا تھاکہ افغانستان بطور ہمسایہ ملک چاہتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مسائل کو بات چیت اور افہام وتفہیم کے ذریعے حل کیا جائے اور کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی کہ افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرے، اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات بھی کیے جا چکے ہیں۔اماراتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کو کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں سمجھتے اور امارات مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
اہم خبریں سے مزید