اسلام آباد (نیوز ر پورٹر)نائب وزیرِ اعظم/ وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پرمصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران علاقائی صورتحال پر مشاورت کریں گے اور وزیرِ اعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔یہ دورہ پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات اور علاقائی و عالمی امور پر ان کے مسلسل باہمی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔