کراچی( افضل ندیم ڈوگر )پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی چھ سال بعد اسلام اباد سے لندن کے لیے پہلی پرواز پی کے 785 اتوار کی دوپہر 1:10 بجے پر روانہ ہوگی۔ پی آئی اے 6 سال بعد لندن کیلئے براہ راست پروازیں شروع کررہی ہے۔ پی آئی اے لندن کیلئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کر رہی ہے۔ پی آئی اے لندن کے لئے پروازیں ہیتھرو ائر پورٹ کے ٹرمینل 4 پر مقامی وقت کے مطابق 3بجکر 55منٹ پر لینڈ کریں گی۔ پی آئی اے نے 1955 کو لندن کی پروازوں کو شروع کیا تھا۔ پی آئی اے کا لندن روٹ سے 70 سال سے زائد کا رشتہ ہے۔ بطور قومی ایئر لائن پی ائی اے نے 6 سال قبل اس روٹ پر اخری پرواز اپریٹ کی تھی جس کے بعد یورپ کیلئے پاکستانی ایئر لائن کا آپریشن بند کر دیا گیا تھا۔ 30 مارچ سے لاہور سے لندن کی پروازوں کو چلائی جائے گی۔