• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی بی فائلز کا دھماکا، پابندی کے باوجود نیتن یاہو کی لیک ویڈیوز وائرل

تل ابیب( جنگ نیوز )بی بی فائلز کا دھماکا ،پابندی کے باوجود نیتن یاہو کی لیک ویڈیوز وائرل، تفتیشی فوٹیج میں اسرائیلی وزیرِ اعظم اور خاندان سے رشوت و فراڈکے الزامات پر پوچھ گچھ کو دکھایا گیا ہے۔ ناقدین کا دعوی ٰ ہے کہ نیتن یاہو خطے میں جاری کشیدگی کو طول دے رہے ہیں تاکہ وہ قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔متنازع ڈاکومنٹری دی بی بی فائلز ایک بڑے قانونی اور سیاسی تنازع کی زد میں آ گئی، جس میں نیتن یاہو کی مبینہ پولیس تفتیشی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد صورتِ حال مزید سنگین ہو گئی ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق یہ فلم جس میں 2016 سے 2018 کے دوران کے تفتیشی فوٹیج شامل ہیں، اسرائیلی وزیرِ اعظم اور ان کے خاندان سے رشوت اور فراڈ کے الزامات پر ہونے والی پوچھ گچھ کو دکھایا گیا ہے، ان ویڈیوز میں نیتن یاہو کو سخت لہجے میں سوالات کو بے بنیاد اور پاگل پن قرار دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید