• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فلور ملز 38 سو روپے چالیس کلوگرام گندم خرید نے پر مجبور

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) پنجاب کی منڈیوں میں کم و بیش  گیارہ سو فلور ملز  وزیر اعلی محترمہ مریم نواز شریف کی یقین دہانی پر 38سو روپے من گندم خرید کر عوام کو اٹھارہ سو دس روپے کا بیس کلو آٹا تھیلہ کنٹرول ریٹ پر وافر مقدار میں فراہم کر رھی ھیں جب کا دس کلو آٹا تھیلہ کنٹرول ریٹ 910 روپے میں دستیاب ھے پورے صوبے میں آٹے کی وافر فراہمی ھے صوبہ سندھ نے بھی پنجاب کی طرح 35 سو روپے فی 40 کلوگرام گندم خریدنے کا اعلان کیا ھے سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن کے مطابق یکم اپریل 2026  بدھ  سے صوبے کی حکومت کسانوں سے خریداری شروع کر دے گی۔ سندھ میں عیدالفطر کے فوری بعد گندم کی فصل کی کٹائی شروع ھے جب کہ پنجاب می حالیہ بارشوں کی وجہ سے گندم کی تیار فصل کی کٹائی  10 اپریل سے شروع ھو جائے گی۔ سندھ کی گندم فلور ملز مالکان نے منگوانا شروع کی مگر حکومت سندھ نے پنجاب گندم لے جانے پر پابندی لگا دی ھے اس وجہ سے پنجاب میں گندم کی قیمت سینتیس سے انتالیس سو روپے فی 40 کلوگرام ھو گئی ھے پنجاب کی فلور ملز مالکان کی ایسوسی کے سابق چیئرمین چوھدری افتخار احمد متو نے پاسکو کی گندم محکمہ خوراک کے ذریعے سرکاری طور پر جاری کرنے کی تجویز دی ھے مگر پنجاب کے محکمہ خوراک اور پاسکو کے مابین اختلافات طے کئے جا رھے ھیں جس کے بعد پاسکو گوداموں میں سے اپنی گندم پنجاب کی فلور ملز کے لئے جاری کرنے لگے گا۔
اہم خبریں سے مزید