کراچی (ٹی وی رپورٹ) مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہے جو عوام کے لئے خوشخبری ہے ۔سابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کہا کہ پاکستان نے متوازن کردار ادا کیا جسے ایران ، امریکہ اور سعودی عرب نے سراہا۔ جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ امریکی انتظامیہ جنگ کی وجوہات پر یکساں موقف دینے میں ناکام ہے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہے یہ بہت بڑی خوشخبری ہے۔ خرچے کم کر کے فزیکل ڈیفسٹ کو مینٹین کر کے عوام کو دی جارہی ہے ۔پاکستان میں دستیابی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوئی ہے۔ ڈیمانڈ کے لئے ب ہت سے آپش پر غور ہو رہا ہے آج اٹھائیس دن کا ذخیرہ موجود ہے اور آگے جا کر مزید بہتر ہوگا کیوں کہ خام تیل کی امپورٹ میں بہتری آرہی ہے۔ سرکاری طور پر جو اقدامات کیے گئے ہیں حکومت نے کہا ہے کہ پرائیوٹ سیکٹر بھی اس طرح کے اقدامات کرے۔