• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

120 سے زائد نہ پھٹ سکنے والے کلسٹر بم ناکارہ بنا دیے، ایران

تہران (اے ایف پی) ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ انہوں نے 120 سے زائد ایسے کلسٹر بم تلاش کر کے ناکارہ بنا دیے ہیں جو پھٹ نہیں سکے تھے۔ ایران کا دعویٰ ہے کہ یہ بم ایک جنوبی صوبے پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران گرائے گئے تھے۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی ’’ایسنا‘‘ نے صوبہ فارس میں پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈپٹی ہیڈ، جلال یار محمدی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اب تک شیراز کے گردونواح اور کئی دیگر قصبوں سے 122 کلسٹر بم دریافت کر کے انہیں تباہ کر دیا گیا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ بم، جو ایک بڑے خول پر مشتمل ہوتے ہیں اور گرنے کے بعد کئی چھوٹے بموں میں تقسیم ہو جاتے ہیں، —کب گرائے گئے تھے، تاہم بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ کچھ روز قبل پیش آیا۔
اہم خبریں سے مزید