کیو (اے ایف پی) زیلنسکی کا دورہ خلیج: یو اے ای اور قطر کیساتھ فضائی دفاعی تعاون پر اتفاق، دفاعی معاہدے پر دستخط کردئیے؛ میزائلوں اور ڈرونز سے پیدا ہونیوالے خطرات سے نمٹنے کیلئے تعاون شامل۔ تفصیلات کے مطابق قطر اور یوکرین نے ہفتے کے روز ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس میں میزائلوں اور ڈرونز سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے تعاون شامل ہے۔ خلیجی ریاست کی حکومت نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب ایران اپنے پڑوسیوں کے خلاف فضائی مہم (حملوں) میں تیزی لا رہا ہے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خلیجی ممالک کے اچانک اور غیر اعلانیہ دوروں کے دوران بتایا کہ ان کا ملک اور متحدہ عرب امارات دفاعی شعبے میں تعاون پر متفق ہو گئے ہیں۔ یہ تعاون ان ایرانی ڈرونز کے تناظر میں کیا جا رہا ہے جو ایران، امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں داغ رہا ہے۔