کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ادارے کے ہیڈ کوارٹر اور دیگر سرکلز میں تعینات مختلف افسران اور اہلکاروں کے فوری طور پر تبادلے کے احکامات کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے بعد اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم جائر نصرانی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 8 انسپیکٹرز، 16 سب اسپیکٹرز، 3 اسسٹنٹ سب انسپیکٹرز، 11 ہیڈ کانسٹیبلز اور دو کانسٹیبلز شامل ہیں۔ ان تمام افسران اور اہلکاروں کو مختلف سرکلز میں تعینات کر دیا گیا ہے۔