• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلتی گاڑی میں آگ، ایک ہی خاندان کے 9 افراد جھلس گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خداداد کالونی سگنل کے قریب چلتی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9افراد جھلس کر زخمی ہوگئے،، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ جبکہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے.تفصیلات کے مطابق بریگیڈ تھانہ کی حدود خداداد کالونی سگنل کے قریب چلتی ہائی روف میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے 9افراد زخمی ہو گئے، واقعے کی اطلاع پرپولیس اورریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا اور فائر بریگیڈ کو طلب کرکے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید