کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں 6کاروائیوں میں خاتون سمیت 3ملزمان کوگرفتار کر کے 53لاکھ روپے سے زائد مالیت کی تقریبا73 کلو گرام منشیات برآمد کر لی، ترجمان اے این ایف کے مطابق چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں واقع کورئیر آفس میں یو کے سے آنیوالے پارسل سے 2گرام کوکین، کراچی ایئرپورٹ پر کورئیر آفس میں یو اے ای جانے والے پارسل سے پیپرز میں جذب 790گرام کینابیز، یارو پشین کے قریب گاڑی سے 48کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا گیا، موسیٰ کالونی کوئٹہ بس سٹاپ کے قریب خاتون کے قبضےسے 12کلو گرام چرس برآمدکرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا، یارو پشین کے قریب ایک اور کارروائی کے دوران گاڑی سے 8کلو گرام چرس ، کیماڑی کراچی میں ملزم کے قبضے سے 3.300کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی ، کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔