• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ فیصل کالونی میں ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی میں ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔ متوفیہ کی لاش کو جناح اسپتال لایا گیا۔ ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ شاہ فیصل عظیم پورہ سے شاہ فیصل کالونی 2 کی جانب جاتے ہوئے پیش آیا ہے ، متوفیہ کی شناخت 40سالہ صبرا زونہ سکندر علی کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید