• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ نے سندھ فشریز (ترمیمی) بل 2026ء کی منظوری دے دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ نے سندھ فشریز (ترمیمی) بل 2026ء کی منظوری دے دی،سمندری حیات کے تحفظ کیلئے قانون میں ترامیم کی گئیں ہیں، گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے سندھ فشریز (ترمیمی) بل 2026ء کی منظوری دے دی۔ سندھ فشریز (ترمیمی) بل 2026ء کے تحت خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔بغیر لائسنس ماہی گیری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ممنوعہ جال کے استعمال اور غیر قانونی شکار پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے۔ ماہی گیری کے قوانین کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ مقرر کر دیا گیا۔ پروسیسنگ پلانٹ یا فیکٹری بغیر لائسنس چلانے پر 50ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔ غیر قانونی مچھلی کی خرید و فروخت اور تجارت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے اور فیکٹری کا فضلہ پانی میں چھوڑنے پر بھی جرمانہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید