کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں اتوار کو بھی ڈبل ہیڈرز ہوں گے۔نئی ٹیم حیدرآباد کنگز مین کا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہوگا۔دونوں ٹیموں کو پہلے میچوں میں شکست ہوئی ہے۔کنگز مین کو لاہور قلندرز نے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی کنگز کے ہرا یاتھا۔ اتوار کودوسرا میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا۔دونوں ٹیمیں پہلا میچ جیت چکی ہیں۔پہلا میچ ہارنے کے بعدگلیڈی ایٹرز کے شامل حسین کا کہنا ہے کہ کارکردگی کا جب فائدہ ہوتا ہے ٹیم جیتے، میں نے بہت کوشش کی ، ٹی ٹونٹی تبدیل ہو گئی ہے، ہم اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے تھے لیکن ہار کھیل کا حصہ ہے،میں پروفیشنل کرکٹر ہوں ہر کسی کی اپنی رائے ہے تنقید کرے یا تعریف مجھے اپنے کھیل پر فوکس کرنا ہے , میرا انٹرنیشنل ڈبیو ہو چکا تھا اور اس پریشر سے گزر ہو چکا ہوں ,کراوڈ کا نہ آنا ہمارے اختیار میں نہیں ، ہمیں اچھی کرکٹ کھیل کر فینز کو گھر بیٹھے تفریح مہیا کرنا ہے، میں جیسا کھیل رہا ہوں کھیلتا رہوں گا تیکنیک پر کام کروں گا مجھے کسی کی وجہ سے اپنے آپ کو تبدیل نہیں کرنامیں نہ کسی کی رائے سے باہر ہوں گا نہ کسی کی رائے سے ٹیم میں آیا، میں کسی کو آئیڈیلائز نہیں کرتا ، محمد رضوان سلمان آغا اور رائلی روسو سے سیکھتا ہوں کراچی کنگز کے سعد بیگ نے کہا کہ جس طرح میری فارم چل رہی ہے کوشش ہے کہ اسی طرح جاری رکھوں، ڈیوڈ وارنر بہت اچھا ٹیم کو لے کر چلتے ہیں وہ دوسرے سیزن میں ہمارے کپتان ہیں ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں اچھا ہو تو اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے کوشش یہی ہو گی کراچی کنگز پی ایس ایل جیتے گزشتہ برس پی ایس ایل میں اچھا نہیں ہوا اس مرتبہ تسلسل کے ساتھ کھیلنا ٹارگٹ ہے۔