کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے عبدالصمد نے کہا ہے کہ جب بیٹنگ کے لئے آیا گیندیں کم رنز زیادہ تھے کوچنگ اسٹاف نے جو پلان دیا اس کے مطابق کھیلا میرا یہی رول ہے اور اس کے مطابق ہی کھیلا اور کامیابی ملی ٹی ٹوئنٹی گیم کے لیے میں نے تیاری کی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیک فلک پر کافی کام کیا ہے کوشش کر رہا ہوں کہ قومی ٹیم کے لیے بھی تسلسل کے ساتھ پرفارم کروں مصباح الحق بھی لمبے چھکے مارتے تھے انہوں نے میرے ساتھ بہت کام کیا مائیکل بریسویل نے کہا تھا کہ پرسکون ہو کر اننگز کھیلیں اور اسی طرح کیا۔محمد رضوان نے کہا کہ فاسٹ بولر زمان خان کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔راولپنڈیز کےاوپنریاسر خان کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا ہوا ہے ٹیم جیتتی تو زیادہ خوشی ہوتی ٹیم کے نہ جیتنے کا افسوس ہے ۔محمد رضوان کے ساتھ رہ کر ایک سال بہت محنت کی ان کے گھر رہا بہت محنت کرائی یہ اننگز ان کے نام کروں گا ۔ہفتے کو میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ اچھا تھا لیکن وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار تھی۔ کوشش ہو گی کہ جو غلطیاں ہوئی ہیں وہ اگلے میچوں میں نہ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک میں مسلسل اچھا کرتا آ رہا ہوں اب پی ایس ایل میں بھی اچھا آغاز ملا ہے ہم سب تماشائیوں کو بہت مس کر رہے ہیں اپنی فارم کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔