• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور زلمی نے ڈومیسٹک ٹی 20 کا ریکارڈ بنادیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی راولپنڈیز کے خلاف نصف سنچری کے بغیر سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی اور ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کا ریکارڈ بنادیا۔پشاور زلمی نے راولپنڈیز کے خلاف 215 رنز کا ہدف عبور کرتے ہوئے 218 رنز بنائے۔اس سے قبل بغیر نصف سنچری سب سے بڑا ہدف 214 رنز میجر لیگ میں واشنٹن نے لاس اینجلس کے خلاف حاصل کیا تھا-پشاور زلمی کا اسکور پاکستان ڈومیسٹک میں بغیر کسی پلیئر کی ففٹی کے سب سے بڑا اسکور تھا۔اس سے قبل لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں نے اننگز میں بغیر کسی ففٹی کے 209 رنز کا ریکارڈ بنایا تھا۔