کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کی سی او سی کے جوائنٹ انچارج نعیم خان نے کہا ہے کہ ملیر میں کھیلوں کے میدانوں کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے گا، قبضہ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، وہ ملیر محمد ی گرائونڈ میں ہونے والی تقریب سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے،کھیلوں کی سرگرمیوں اور آباد میدانوں سے معاشرے میں برائیوں کا خاتمہ ہوتا ہے،اس موقع پر ملیر ٹاؤن کے انچارج فہیم اجمیری، ایم نسیم نے بھی خطاب کیا۔