کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا لاہور میں آپریشن ہوا ہے ڈاکٹرز نے سرجری کے بعد مائیک ہیسن کو دو ہفتے آرام کا مشورہ دیاہےجس کے بعد اب وہ اپریل کے وسط میں واپس نیوزی لینڈ جائیں گے جبکہ پاکستانی ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کی انجیو گرافی ہوئی ہے۔مائیک ہیسن کی کمر میں گلٹی کی شکایت تھی جس کا علاج انہوں نے نیوزی لینڈ کے بجائے لاہور میں کروانے کو ترجیح دی۔