• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل، 3 مئی کو بارش ہوئی تو فائنل اگلے روز ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ایس ایل 11 کی پلے انگ کنڈیشن کے مطابق اتوار تین مئی کو اگر لاہور میں بارش ہوگئی اور میچ مکمل نہ ہوسکا توفائنل اگلے دن کھیلا جائے گا۔ ریزرو ڈے کی شق کے مطابق فائنل مکمل نہ ہونے کی صورت میں 4 مئی ریزرو ڈے ہوگاریزرو ڈے پر بھی میچ مکمل نہ ہوا تو لیگ مرحلے کی بہتر ٹیم ٹرافی کی حقدار ہوگی۔فائنل کے علاوہ کسی اور میچ کیلئے ریزرو ڈے کا آپشن موجود نہیں ہوگاپلے آفس میں میچ مکمل نہ ہونے پر لیگ مرحلے کی بہتر ٹیم اگلے مرحلے میں جائے گی۔اس سے قبل قومی ٹی ٹوئنٹی فائنل میں بھی ریزرو ڈے تھا لیکن ٹورنامنٹ کا فائنل ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا۔