• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوان تھوشارا کو آئی پی ایل میں شرکت کا این او سی نہ مل سکا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سری لنکا کرکٹ کی جانب سے لازمی قرار دیئے گئے فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد نوان تھوشارا کو انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے کھیلنے کے لیے این او سی جاری نہیں کیا گیا۔سری لنکن بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ایشلے ڈی سلوا نے تصدیق کی کہ فاسٹ بولر ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے 29 میں سے 17 پوائنٹس حاصل کرنے میں ناکام رہے۔واضح رہے آر سی بی کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی بولر جوش ہیزل ووڈ بھی اس وقت انجری کا شکار ہیں۔